کراچی(نیوزڈیسک)ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کراچی اور لندن کا اہم اجلاس، گورنر سندھ عشرت العباد سے استعفیٰ طلب کرنے کا فیصلہ، متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے استعفیٰ طلب کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ جلد ہی ایک ہنگامی پریس کانفرنس کی جائے گی کیونکہ گورنر عشرت العباد بے اختیار گورنر ہیں اس لئے ان سے مطالبہ کیاجائے گا کہ وہ استعفیٰ دے دیں، عنقریب ہی متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو پر اہم رہنما پریس کانفرنس میں اجلاس میں کئے جانے والے فیصلوں کا اعلان کرینگے۔