اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

ذوالفقار مرزا کی شوگر ملز کس کے حکم پر نیلام ہورہی ہے، شرجیل میمن نے بتادیا

datetime 11  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا اس وقت پاکستان یا سندھ کی نہیں بلکہ اپنی ذاتی لڑائی لڑرہے ہیں۔ بدین میں شوگر ملز کی سندھ حکومت کے حکم پر نہیں بلکہ سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر نیلام کی جارہی ہے۔ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور جو زبان اس وقت ذوالفقار مرزا استعمال کررہے ہیں، ایسی زبان ہم بھی استعمال کرنا جانتے ہیں لیکن ہم سیاسی لوگ ہیں اور بدتمیزی کی زبان کا استعمال ہمارا وطیرہ نہیں ہے۔ ذوالفقار جس طرح پارٹی کی اعلیٰ قیادت، صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی اور بالخصوص خواتین ارکان اسمبلی کے لئے جس طرح کی بے ہودہ زبان کا استعمال کررہے ہیں، ایسی زبان دنیا کے کسی بھی حصہ میں کوئی استعمال نہیں کرتا اور ہم اس کی بھرور مذمت کرتے ہیں۔ سپریم کورٹ اگر وحیدہ ملک والے کیس پر سوموٹو ایکشن لے سکتی ہے تو پھر اسے شخص جو کھلے عام ہتھیار لے کر مارکیٹوں کو بند کرواتا ہوا اور تھانے میں جاکر بدمعاشی کرتا کیوں نظر نہیں آرہا اور وہ اس پر سوموٹو ایکشن کیوں نہیں لیتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ممتاز جاکھرانی، ارکان سندھ اسمبلی امداد پتافی، فیاض بھٹ اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ذوالفقار مرزا کی جانب سے جو لڑائی وہ اس وقت لڑ رہے ہیں وہ بدین ، سندھ یا پاکستان کے عوام کی لڑائی نہیں ہے بلکہ وہ ان کی ذاتی لڑائی ہے اور اس میں وہ جس طرح کی بے ہودہ اور غلیظ زبان کا استعمال کررہے ہیں وہ قابل مذمت ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ گذشتہ روز ذوالفقار مرزا نے ہمارے ایک وزیر مکیش چاولہ کے والد کے خلاف بھی بے ہودہ زبان کا استعمال کیا، جس کی بھی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار مرزا اس وقت حکومتی رٹ کو چیلنج کررہے ہیں اور اس پر قانون ضرور حرکت میں آئے گا۔ انہو ں نے کہا کہ مکیں پمرا سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ مختلف نجی چینلز پر ذوالفقار مرزا کی جانب سے ہماری لیڈر شپ، ہمارے وزراءاور ارکان اسمبلی کے خلاف ایک شخص کی جانب سے زبان کے بے ہودگی کے استعمال پر روکا جائے بصورت دیگر ہم احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔ یہ پمرا کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہماری لیڈر شپ اور ان کی فیملی کا احترام کرے۔ ایک سوال کے جواب میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ذوالفقار مرزا کی جس طرح کی زبان کا استعمال ہے اس کے بعد دوستی نام کا تصور مشکوک ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص اپنے دوست، محسن اور ہمدردوں کا نہ ہوسکاوہ کسی کا کیا ہوسکتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گالی گلوچ اور بدتمیزی کا کلچر اب بند ہونا چاہئے اور اگر ایسا نہ ہوا تو اس ملک کی بقاءاور سالمیت پر جو خطرات ہوں گے اس کے ذمہ دار بھی ذوالفقار مرزا ہی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی کو سیکورٹی دینے میں کوئی قباحت نہیں ہے لیکن کسی کو پرائیویٹ سیکورٹی کے نام پر ہراساں کرنے کی بھی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کسی کو بھی ہم قانون ہاتھ میںلینے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے اور جو بھی قانون ہاتھ میں لے گا اس کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں فہمیدہ مرزا کے لئے دل میں بڑا احترام ہے اور ان کی جانب سے جو زبان کا استعمال ہوا وہ سیاسی اختلاف تھا اور ذوالفقار مرزا کو بھی اسی طرح کی زبان کا استعمال کرنا سیکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جو الزامات اور دھمکیاں ذوالفقار مرزا مختلف نجی چینلز پر ذوالفقار مرزا کررہے ہیں۔ ہم ان الزامات کے جوابات اور حقائق کو بھی جانتے ہیں اور اس کا جواب دینا بھی جانتے ہیں لیکن ہم اس طرح کی زبان کا استعمال نہیں چاہتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…