اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے ووٹرز اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹس نے پاکستانی تاریخ میں پہلی بارسوشل معروف سیاسی خواتین کے درمیان” سوشل میڈیا الیکشن“ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے جو رواں ماہ جولائی میں منعقد کیا جائے گا۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں مذہبی،سیاسی،سماجی اور معاشی حوالے سے اعدادوشمار فراہم کرنے والی ایجنسی”میڈیا ڈور“کے زیر اہتمام منفرد مقابلے کی تیاریاں جاری ہیں ۔مقابلے میں سیاسی جماعتوں کی ایسی خواتین شامل ہو سکتی ہیں جس کا فیس بک اور ٹوئٹرپر پیچ بنا ہوا ہے ۔میڈیا ڈور ذرائع نے بتایا کہ کسی بھی امیدوار کے لئے ایک بیج کا ہونا ضروری ہے جو کم ازکم چھ ماہ پہلے بنایا گیا ہے۔ تاہم ابھی تک مریم نواز اور ریحام خان کے پیچ ایڈمنز نے الیکشن میں حصہ لینے کا باقاعدہ اعلان کیا ہے جس کے بعد ”سوشل میڈیا الیکشن“ میں مریم نواز اور ریحام خان میں ون ٹو ون مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیے:بھوتوں والا بحری جہاز