اسلام آباد(نیوز ڈیسک )خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مجھ پر دھاندلی کا الزام زندگی میں پہلی بار لگا ، عمران خان نے مجھے ٹارگٹ کیا ، اپنا مقدمہ میرٹ پر لڑیں گے۔ سماعت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقدمہ سپریم کورٹ میں ہے بہتر ہے اس پر بات نہ کی جائے۔ عمران خان نے مجھے ٹارگٹ کیا تھا ، اپنا مقدمہ میرٹ پر لڑیں گے۔ الیکشن ٹربیونل کے فیصلے پر تحفظات تھے۔ انھوں نے کہا کہ اس فیصلے کی تشریح ہونی چاہئے ، مجھ پر دھاندلی کا الزام زندگی میں پہلی بار لگا۔ مجھ پر بددیانتی کا الزام بہت اذیت ناک ہے۔ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ وہ الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے بعد عوام کی عدالت میں جانا چاہتے تھے لیکن ان کی جماعت کی قیادت کا فیصلہ تھا کہ اعلیٰ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایاجائے تاکہ اس فیصلے کی تشریح ہو کیونکہ الیکشن ٹریبونل نے انہیں تمام الزامات سے بری الذمہ قرار دیا گیا۔ انہیں یقین ہے کہ وہ سرخرو ہوں گے اور قوم کے سامنے جھوٹ اور سچ سامنے آجائے گا۔
مزید پڑھیے:جوئے کے انداز بھی بدل گئے!
ان کا کہنا تھا کہ جمہو ریت کی بقا و سلا متی کے لئے قید و بند کی صعو بتیں برداشت کی ہیں اب کسی کو جمہو ریت پر یلغا ر کرنے کی اجا زت نہیں دیں گے۔