ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

ذوالفقار مرزا عدالت سے رجوع کریں: قمرزمان کائرہ

datetime 11  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف سندھ کے سابق وزیرِ داخلہ اور پارٹی کے رہنما ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے عائد کردہ بدعنوانی کے الزامات کا دفاع کرنے کے لیے پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ کل آخرکار میدان میں اْتر آئے۔گذشتہ روز جاری کیے گئے ایک بیان میں قمر زمان کائرہ نے ذوالفقار مرزا کے الزمات کو بے بنیاد قرار دیا۔انہوں نے ذوالفقار مرزا کو مشورہ دیا کہ وہ زرداری کا میڈیا ٹرائل کرنے کے بجائے ان کے خلاف ثبوت قومی احتساب بیورو کو فراہم کریں۔واضح رہے کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کئی مہینوں سے زرداری کے خلاف سنگین نوعیت کے الزامات عائد کررہے ہیں، لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات نے ان پر کوئی ردّعمل ظاہر کیا ہے۔ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے الزام عائد کیا تھا کہ پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق صدر غیراخلاقی اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ جس کے جواب میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ’’اگر زرداری کسی غیراخلاقی سرگرمی میں ملوث تھے تو بھر ان کے قریبی دوست کی حیثیت سے ذوالفقار مرزا بھی اس کا حصہ تھے۔ اگر پیپلزپارٹی کے سربراہ نے کسی جرم کا ارتکاب کیا ہے تو ذوالفقار مرزا کو اس کا ثبوت عدالت میں پیش کرنا چاہیے۔‘‘انہوں نے دعویٰ کیا کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اپنے بیانات میں جن مقدمات کا ذکر کررہے ہیں، مختلف عدالتوں نے ان مقدمات میں زرداری کو بری کردیا تھا۔قمرزمان کائرہ نے کہا ’’نواز شریف کی پچھلی حکومت اور مشرف دور میں اس طرح کے مقدمات عدالتوں میں زرداری کے خلاف دائر کیے گئے تھے۔ لیکن ان میں سے کچھ برآمد نہیں ہوا اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کو بے گناہ قرار دے دیا گیا تھا۔‘‘انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے رہنما کو نشانہ بناکر ذوالفقار مرزا پارٹی کی مخالفت کا مظاہرہ کررہے ہیں، اور مزید یہ کہ پارٹی اپنی صفوں میں اس طرح کا انتشار برداشت نہیں کرسکتی۔قمرزمان کائرہ نے میڈیا پر الزام عائد کیا کہ وہ ذوالفقار مرزا کے بیانات کو اہمیت دے کر پیپلزپارٹی اور اس کے شریک چیئرمین کی عزت کو بٹّہ لگارہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…