منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

شکایات کی حامل 6 حج کمپنیوں کے کوٹے میں کٹوتی کردی گئی

datetime 11  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام ا باد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزارت مذہبی امور نے گزشتہ سال سنجیدہ شکایات کی حامل 6 حج کمپنیوں کے کوٹے میں کٹوتی کردی جو اب سرکاری اسکیم میں شامل کیا جائے گا۔جوائنٹ سیکریٹری حج محمدفاروق نے بتایا کہ جن حج کمپنیوں کے خلاف سنجیدہ نوعیت کی شکایات تھیں، ان کا کیس سننے کے بعد 25حاجی فی کمپنی کوٹا واپس لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ رولزکے تحت یہ کوٹا کسی دوسری حج کمپنی کو نہیں دیا جاسکتا،اس لیے اسے سرکاری اسیکم میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری اسکیم کے تحت موصول حج درخواستوں پرقرعہ اندازی 14 مئی کوکی جائے گی جس کے لیے ائی ٹی شعبے کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔محمدفاروق نے کہا کہ کامیاب خوش نصیبوں کو بذریعہ خطوط اطلاع کی جائے گی جب کہ وزارت کی ویب سائٹ پربھی ان کے نام ڈالے جائین گے۔رواں سال سرکاری اسکیم اورنجی حج گروپ ارگنائزرز کے ذریعے ایک لاکھ43ہزار368 عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔ 450افراد پر مشتمل میڈیکل مشن بھی حجاز مقدس بھجوایا جائیگا اور عازمین کے لئے رہائشی اورسفری سہولیات کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…