اسلام ا باد(نیوز ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بنک کے نائب صدر ونکائے زینگ 5 روزہ دورے پر (ا ج) پاکستان پہنچیں گے، بینک اگلے 3 سال میں کنٹری ا پریشن بزنس پلان کے تحت پاکستان کو 2 ارب 90 کروڑ ڈالر فراہم کریگا، دورے کے دوران وہ وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال، پرائیویٹ سیکٹرکی مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔اپنے دورے کے دوران انھیں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جائے گی، وہ نیشنل ہائی وے ڈیولپمنٹ ان بلوچستان پروجیکٹ کے منصوبے پردستخط کریں گے، وہ منگل کو میڈیا سے بھی بات چیت کریں گے، وزیر پانی و بجلی خواجہ اصف سے ملاقات میں توانائی کے منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا، اپنے دورے کے دوران وہ لاہور اور کراچی کا بھی دورہ کریں گے اور فیلڈ وزٹ بھی کریں گے، دستیاب دستاویز کے مطابق اے ڈی بی کی جانب سے ارڈینری کپیٹل ریسورسز کے تحت پاکستان کوایک ارب 9 کروڑ ڈالر جبکہ ایک ارب ڈالر ایشیائی ترقیاتی فنڈ سے فراہم کیے جائیں گے، اے ڈی بی نے پاکستان میں مختلف شعبوں کی ترقی کیلیے 21 ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی منظوری دی ہے جس میں سے 18 ارب 10 کروڑ ڈالر فراہم کر دیے گئے ہیں۔