اسلام ا باد (نیوز ڈیسک)اسلام ا باد میں پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (ا ئی ایف ایم) کے درمیان قرضے کی سہولت کے توسیعی پروگرام کے تحت ساتویں جائزے پر مذاکرات کاحتمی دورا ج (پیر کو) ہوگا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کریں گے۔ اس سے پہلے فریقین نے اس سلسلے میں پالیسی کے حوالے سے دبئی میں ایک ہفتے تک بات چیت کی۔ ساتویں جائزے کے کامیاب اختتام کے بعد ا ئی ایم ایف جون کے اختتام یاجولائی کے شروع میں ایگزیکٹوبورڈ کی منظوری کے بعد 55کروڑ ڈالرکی قسط جاری کرسکے گا۔