اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بیوی کو طلاق دے کر سالی سے شادی کرنے والے نوجوان کو سسرالیوں نے موت کے گھاٹ اتار دیا ، جبکہ شوہر نے زہر دے کر بیوی کو قتل کردیا،پولیس نے سات ماہ بعد مقدمہ درج کرلیا ، چک نمبر270 ج ب منصوراں کے رہائشی عاصم کی محبت کی شادی اپنی رشتہ دار شکیلہ سے ہوئی تھی اور اس کے تین بچے تھے اس نے بیوی کو طلاق دیدی اور بیوی کی بہن سکینہ بی بی کو گھر سے بھگا کر پسند کی شادی کرلی تھی جس پر مشتعل ہو کر اس کے سسرالیوں احسان ،حاکم ،شریف وغیرہ نے گزشتہ روزفائرنگ کرکے عاصم کو قتل کر دیا۔ قتل کے دوسرے واقعات میں تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقہ چک نمبر 616گ ب کی رہائشی صفیہ بی بی نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اس کی بہن آسیہ کی چند سال قبل نواز کےساتھ شادی ہوئی تھی جس کا اکثر گھر میں جھگڑ ارہتاتھا ،ستائیس اکتوبر 2014کو اس کے شوہر نے گھر والوں کیساتھ مل کر زہر دیکر قتل کردیا تھا ،پولیس نے سات ماہ بعد ملزموں کیخلاف 302/34ت پ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔