اسلام آباد (نیوزڈیسک ) ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ویسٹ محمد تنویر میر نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوھدری کی جانب سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے خلاف 20ارب روپے ہرجانہ کیس میں مدعا علیہ کے وکیل کو جواب جمع کرانے کا آخری موقع دیتے ہوئے سماعت 16مئی تک ملتوی کر دی ہے۔ہفتہ کے روز ہرجانہ کیس کی سماعت شروع ہوئی تو سابق چیف جسٹس کے وکیل احسن الدین شیخ و دیگر وکیل پیش ہوئے جبکہ عمران خان کی طرف سے خاور شاہ ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔عمران خان کے وکیل نے عدالت میں ایک متفرق درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ عدلیہ کے اعلیٰ منصب پر فائز رہنے والے مستغیث کی طرف سے کورٹ فیس مکمل جمع نہیں کرائی گئی جس پر سابق چیف جسٹس کے وکیل نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وکیل ہر تاریخ پر نئی متفرق درخواست دائر کر دیتے ہیں فاضل جج نے دلائل سننے کے بعد عمران خان کے وکیل کوجواب جمع کرانے کا آخری موقع دیتے ہوئے سماعت سولہ مئی تک ملتوی کر دی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں