جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

اسلام آباد میں ایف ڈبلیو اواور پولیس اہلکار وں میں جھگڑا

datetime 9  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)اسلام آباد میں گولڑہ موڑ ٹول پلاز ہ کے قریب ایف ڈبلیواو اور پولیس اہلکاروں میں تصادم سے5 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے،زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔ ہفتہ کو ایس ایس پی میر واعظ نے بتایا کہ اسلام آباد کے علاقے گولڑہ موڑ ٹول پلازہ کے قریب ایف ڈبلیو اواور پولیس اہلکاروں میں تصادم ہو گیا جس میں5 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، جن میں ایس آئی محمد اسلم، اے ایس آئی محمد جاوید، کانسٹیبل طاہر رفیق، کانسٹیبل امتیاز، کانسٹیبل احمد زمان اور کانسٹیبل شانراز شامل ہیں۔زخمیوں کو طبی امداد کےلئے فوری طور پر پمز ہسپتال منتقل کر دیاگیاہے۔مزید تحقیقات کےلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک فیملی نے پولیس سارجنٹ سے ایف ڈبلیو او کے خلاف اوورچارجنگ کی شکایت کی جس پر سارجنٹ ایف ڈبلیو او کے عملے سے بات کےلئے گیا تو اس دوران تلخ کلامی ہوگئی اور ایف ڈبلیو او کے اہلکاروں نے پولیس اہلکار پر ڈنڈے برسادیئے جس کے بعد پولیس اہلکا ر کے ساتھی اسے چھڑوانے کے لئے پہنچے تو ایف ڈبلیو او والوں نے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بناڈالا جس سے پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔ جبکہ لڑائی میں ایف ڈبلیو او کے بھی دو اہلکار زخمی ہوگئے ،زخمیوں کوپمز ہسپتال منتقل کردیا گیا،بعض پولیس اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔تاہم اس سلسلے میںکوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ۔واقعے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…