ہری پور (نیوزڈیسک) ہری پور میں ضلع کونسل کے امیدوار جاوید خان پرحملے کا مقدمہ تحریک انصاف کے امیدوار عاطف منصف سمیت 13 افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ،پولیس کے مطابق گذشتہ رات سرائے صالح کھولیاں بالا سے ضلع کونسل کے امیدوار جاویدخان انتخابی مہم سے واپس جارہے تھے کہ ان کے قافلے پر فائرنگ اور دستی بموں سے حملہ کیا گیا تھاحملے میں 6 افراد جاں بحق اور جاوید خان سمیت 3 افراد زخمی ہو ئے تھے۔حملے کا مقدمہ تھانہ سرائے میں تحریک انصاف کے ضلع کونسل کے امیدوار عاطف منصف سمیت 13 افراد کے خلاف درج کیا گیا مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔