جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

سابق صدرزرداری سے ملاقات،ذوالفقارمرزا نے دل کی بات کہہ دی

datetime 9  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک )کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقارمرزا کی 3 مقدمات میں 19 مئی تک ضمانت قبل از گرفتاری منظورکرلی ہے۔ انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت بدین میں درج تین مقدمات میں ذوالفقار مرزا کی ایک ایک لاکھ روپے کی ضمانت منظورکی گئی ہے۔سندھ کے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا ہفتہ کو کراچی میں اپنی رہائش گاہ سے عدالت پیش ہونے کے لیے اپنے حامیوں کے ہمراہ قافلے کی صورت میں روانہ ہوئے ۔ انہوں نے بے نظیر بھٹو کی تصویر اٹھائی ہوئی تھی ، ان کے حامی نعرے بازی بھی کر رہے تھے ۔ ذوالفقار مرزا کے ساتھ ان کے وکلا کی ٹیم بھی تھی ۔ اس موقع پر عدالت میں سیکورٹی بڑھا دی گئی تھی جبکہ عدالت کو جانے والے راستے بھی بند کر دئیے گئے تھے۔ عدالت کے باہر بھی ذوالفقار مرزا کے حامیوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی اور وہ پاکستانی جھنڈا لہراتے ہوئے عدالت کے احاطہ میں چلے گئے۔ ذوالفقار مرزا انسداد دہشتگردی عدالت کے جج بشیر کھوسو کی عدالت میں پیش ہوئے۔ پولیس نے اس موقع پر میڈیا کو عدالت میں جانے سے روکتے ہوئے مرکزی دروازہ بند کر دیا ۔عدالت میں سماعت کے دوران ذوالفقار مرزا کے وکیل اشرف سموں نے کہا کہ ذوالفقار مرزا پر الزام ہے کہ انہوں نے دہشت پھیلائی،تاہم ڈاکٹر ذوالفقار مرزا تھانے مقدمہ درج کرانے گئے تھے اور غیر مسلح تھے۔ مقدمات صوبائی حکومت کے کہنے پر قائم کئے گئے ہیں۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے ذوالفقار مرزا کی تینوں مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔ڈاکٹرذوالفقار مرزا کیخلاف درج 5 میں سے 3 مقدمات انسداد دہشتگردی کے دفعات کے تحت بدین میں در ج کیے گئے ہیں۔مقدمہ نمبر 157 میں لوٹ مار کرنے کے خلاف امتیاز علی کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔مقدمہ نمبر 158 میں 30 لاکھ روپے لوٹنے اور اقدام قتل کے الزامات کے تحت حاجی تاج محمد کی مدعیت میں درج کیا گیا جبکہ مقدمہ نمبر 159 میں تھانے پر حملہ کرنے کے الزام کے تحت ایڈیشنل ایس ایچ او ولی محمد چانگ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔عدالتی فیصلے کیخلاف پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے احتجاج کیا اور شیم شیم کے نعرے لگائے۔ عدالت سے باہر آ کر ذوالفقار مرزا نے بکتر بند گاڑی پر کھڑے ہو کر کارکنان سے مختصر خطاب بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ عدالت میں انصاف ہوگا، سندھ میں بلاول بھٹو کو واپس لانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پھولن دیو ی اور آصف زرداری کو سندھ سے دوڑانا ہے۔ اس دوران ذوالفقار مرزا کے حامی اور مخالفین ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ ذوالفقار مرزا اپنی گاڑی خود چلا کر کراچی میں اپنی رہائش گاہ پہنچے جہاں ان کے حامیوں نے زبردست نعروں کے ساتھ ان کا پرتپاک استقبال کیا۔قبل ازیں پیشی سے قبل اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا کہ وہ پاکستان کے بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ سیاست میں ہربات آخری نہیں ہوتی ہے، سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات اب ایک دوسرے کے جنازے پرہی ہوگی۔ انہوںنے کہا کہ آصف زرداری را کے ایجنٹ ہیں، پاک فوج ‘را’ کے ایجنٹوں سے بھی لڑ رہی ہے۔ذوالفقار مرزا نے دعویٰ کیا کہ فریال تالپور کو ان کے ملازمین بھی پھولن دیوی کہتے ہیں۔ بلاول بھٹو سے جو امید تھی وہ بھی ختم ہورہی ہے۔ محترمہ بے نظیر بھٹو پارٹی کے جیالوں کے لیے امید تھیں۔انہوں نے کہا کہ عدالت سے انصاف ملنے کی امید ہے اورمجھے عدالت پر پورا بھروسہ ہے۔ ذوالفقار مرزا نے کہا کہ ایس ایس پی بدین نے امان اللہ نامی شخص کو موڑو میں قتل کیا۔ وہ جہاں جائیں گے ذوالفقار مرزا بھی وہاں جائے گا۔انہوں نے جعلی مقابلے میں قتل کئے گئے شخص کی تصویریں میڈیا کے سامنے پیش کیں۔ان کے ہمراہ مقتول کی بیوہ متاثرہ خاتون بھی موجود تھیں۔واضح رہے کہ ذوالفقارمرزا پر قائم مقدمات میں ان کی ضمانت قبل ازگرفتاری جمعہ کی رات 12 بجے ختم ہوگئی تھی تاہم ان کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت 3 مقدمات درج تھے جس میں انہیں ضمانت حاصل ہوگئی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…