اسلام آباد(نیو زڈیسک)ضلع خوشاب میں اونٹو ں میں پر اسرار بیماری متعدد اونٹ ہلاک شتربان پریشان ۔تفصیلات کے مطابق ضلع خوشاب کے علاقوں کلول ۔شاہ والا ،آدھی سرگل، ڈیرہ پٹھاناں والا، سد ھا اور دیگر تھل کے مواضعات میں متعدد اونٹ پر اسرار بیماری کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں اور مختلف علاقو ں میں پر اسرار بیماری کی وجہ سے اونٹو ں کی ہلاکتو ں کا سلسلہ جاری ہے اونٹ کو صحرا کا جہاز کہا جا تا ہے اور یہ نہایت مفید جانور ہے صحرائے تھل میں اونٹو ں کی حالی ہلاکتو ں سے شتر بان سخت پریشان ہیں واضح رہے کہ قبل ازیں عدم دیکھ بھال سے اونٹ کی نسل کی افزائش میں کافی کمی واقع ہو ئی ہے اور اگر خدانخواستہ اس پر اسرار بیماری کی وجہ سے اونٹو ں کی مزید ہلاکتو ں کا سلسلہ جا ری رہا تو شتر بانو ں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ علاقہ تھل میں اونٹ آہستہ آہستہ ناپید ہو جا ئے گا انہو ں نے حکومت سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ضؒع خوشاب میں اونٹو ں کی افزائش کیلئے نا صرف موثر اقدامات کیے جا ئیں بلکہ تمام متاثرہ شتر بانو ں کیلئے خصوصی مالی امداد کے پیکج کا اعلان کیا جا ئے دریں اثناءمحکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے علاقہ تھل میں اونٹو ں کی ویکسینشن شروع کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھئے:کاگا سب تن کھائیو‘ چن کھائیو ماس؟