جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

اوکاڑہ، باپ نے مبینہ طور پر دو بیٹیوں اور ایک بیٹے کو نہر میں پھینک دیا

datetime 9  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوکاڑہ( نیوز ڈیسک) اوکاڑہ کے نواح میں باپ نے مبینہ طور پر دو بیٹیوں اور ایک بیٹے کو نہر میں پھینک دیا۔ ایک بیٹی جاں بحق ،دوسری کی تلاش جاری،بیٹے کو زندہ بچا لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی قصبہ ٹھٹھہ کلاسن کے رہائشی بگی نے مبینہ طور پر اپنی12سالہ بیٹی ماریہ،دوسری بیٹی منزہ اور6سالہ بیٹے علی وقاص کو موٹر سائیکل پر بٹھایا اور جی ٹی روڈ رینالہ کے قریب نہرلوئر باری دو آب میں پھینک دیا ۔عینی شاہدین نے 6سالہ علی وقاص کو بچا لیا جبکہ ریسکیو1122نے 12سالہ ماریہ کی نعش بر آمد کر لی جبکہ منزہ کی تلاش جاری ہے۔بچائے جانے والے علی وقاص نے پولیس کو اپنے اور بہنوں کے نام بتائے۔ایس ایچ او تھانہ سٹی رینالہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ معلوم ہوا ہے کہ ملزم بگی کی بیوی گزشتہ روز خاوند سے ناراض ہو کر بچوں کو چھوڑ کر چلی گئی جس پر ملزم نے بچوں کو نہر میں پھینک دیا۔

مزید پڑھئے:چالیس برس طویل قیدِ تنہائی کاٹنے والے شخص کو جب رہائی ملی تو۔۔۔

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…