کراچی (نیوز ڈیسک)سندھ ہائی کورٹ نے قتل کے مجرم صولت مرزا کی اہلیہ کی مقتول کے اہلخانہ سے راضی نامہ ہونے تک پھانسی مؤخر کرنے کی درخواست بھی مسترد کردی ہے۔صولت مرزا کی اہلیہ نگہت مرزا نے ہاتھ سے لکھی ہوئی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ وہ مقتول شاہد حامد کے اہل خانہ سے راضی نامہ کرنے کے لیے رابطہ کررہے ہیں، لیکن وہ بیرون ملک مقیم ہیں، راضی نامہ ہونے تک سزا مؤخر کی جائے۔عدالت کے مطابق اس درخواست کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔جسٹس نعمت اللہ کی سربراہی میں قائم ڈویڑنل بینچ نے درخواست کو مسترد کرتے ہو ئے موقف اختیار کیا کہ ملزم پر لگائے گئے تمام الزامات پر پہلے بحث ہوچکی ہے۔