بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پی پی رہنما ناہید خان کا پاکستان پیپلزپارٹی ورکرز کے نام سے جماعت کا اعلان

datetime 8  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی پی پی کی رجسٹریشن کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجوع کیا تاہم دبا کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے فیصلہ لطیف کھوسہ کے حق میں دے دیا حالانکہ کھوسہ نے الیکشن کمیشن کی طرف سے مقررکردہ تاریخ کے بعد پارٹی رجسٹریشن کے لئے درخواست دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں کیس کی شنوائی میں ناکامی اور بحثوں کے کئی اجلاس منعقد کرنے کے بعد ہم نے 22 اکتوبر کے ایوان اقبال لاہور میں منعقدہ کنونشن میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی کی رجسٹریشن کے لئے قانونی جنگ جاری رکھی جائے اور کارکنوں کو سیاسی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی ورکرز کے نام سے جماعت رجسٹر کرائی جائے ورکرز کنونشن میں سینٹر ڈاکٹر صفدر عباسی کو متفقہ طور پر پی پی پی ورکرز کا صدر اور ساجدہ میر کو جنرل سیکرٹری چنا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ پی پی پی ورکرز کوئی علیحدہ گروپ یا جماعت نہیں بلکہ یہ ایسے ہی حالات میں معرض وجود میں آئی جن حالات میں پی پی پی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے رجسٹر کرائی گئی۔ ہم پی پی پی کا حصہ تھے، ہیں اور رہیں گے۔ کوئی ہم سے ہماری یہ پہچان چھین نہیں سکتا کیونکہ ملک کے غریب عوام ہی بھٹو کے صحیح جانشیں اور وارث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کے اغراض و مقاصد میں پارٹی کو نظریاتی اور جمہوری لائن پر منظم کرنا، پارٹی کی موجود حالت کے ذمہ داروں کا احتساب کرنا اور انٹرا پارٹی الیکشن کے ذریعے جماعت کو جمہوری اور ادارہ جاتی نظام دینا ہے۔ انہوں نے پیپلزپارٹی ورکز پارٹی کے منشور کے بنیادی جز کے بارے میں میڈیا کو بتایا کہ قومی سلامتی، پاکستان کی قومی سلامتی بڑی فوجی طاقت پر ہی منحصر نہیں بلکہ اس کا انحصار معاشی تحفظ پر بھی ہے سرحد پار سے کسی بھی ممکنہ جارحیت کو روکنے کیلئے بین الاقوامی سرحد خصوصاً پاک افغان بارڈر کے ایک ایک انچ پر دہشت گردوں کی آمدورفت کو روکنا اور تجارتی راہداریوں پر مکمل دستاویزات کے بغیر آمدورفت کو قطعاً ممنوع قرار دینا ہو گا۔ فوجی قیادت کی طرف سے شروع کیا جائے اور آپریشن ضرب غضب کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے پی پی پی ورکرز کے اغراض و مقاصد جن میں طرز حکومت، صحت، تعلیم، معیشت، خارجہ پالیسی اور میڈیا سے متعلق صحافیوں کو آگاہ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…