وزیراعلیٰ شہباز شریف کا ہیلی کاپٹر حادثہ پر گہرے دکھ کا اظہار

8  مئی‬‮  2015

لاہور(نیوزڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گلگت میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ناروے و فلپائن کے سفیروں اور ملائشیا و انڈونیشیاکے سفیروں کی بیگمات کے جاںبحق ہونے کے افسوس ناک واقعہ پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیاہے۔ وزیر اعلیٰ نے حادثہ میں 2 پائلٹس کی شہادت پر بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ہیلی کاپٹر کے المناک حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حادثے میں سفارتکاروں کی ہلاکت او رپائلٹس کی شہادت پر دلی صدمہ ہواہے-میں اور پنجاب کے عوام ہیلی کاپٹر کے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں-دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں-ہیلی کاپٹر کا حادثہ ایک بڑا سانحہ ہے جس پر اہل پاکستان رنجیدہ ہیں-وزیراعلیٰ نے حادثے میں زخمی ہونے والے ہا لینڈ و پو لینڈکے سفیروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ناروے و فلپائن کے سفیروں اور ملائشیا و انڈونیشیا کے سفیروں کی بیگمات کے جاں بحق ہونے پر دلی دکھ ہوا ہے اور یہ حادثہ ایک سانحہ سے کم نہیں۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…