جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جب پاکستان چلنے لگتا ہے عمران خان اسے پنکچر کرنے آ جاتے ہیں‘ احسن اقبال

datetime 8  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیوزڈیسک )وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقیات و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے کے خلاف بیان دینے والے چینی حکومت و چےنی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں اختلافات کا پیغام دینا چاہتے ہیں‘منصوبہ پر تنقید کرنے والے پاکستان کے حامی نہیں ایسے بیانات کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہیے ،پاک چین اکنامک کوریڈور منصوبے کے اندر ایک انچ کی تبدیلی نہیں کی گئی، منصوبے کے ثمرات فاٹا ‘ گلگت بلتستان سمیت پنجاب ‘ سندھ خیبر پختونخواہ اور بلوچستان تک پہنچائیں گے، پوری دنیا پاکستان کو سرمایہ کاری کے حوالے سے جنت قرار دے رہی ہے ،وزیر اعظم نے منصوبہ ”اڑان“ شروع کیا ہے جو اس سال مکمل ہو گا منصوبہ کے تحت انجینئر زکے سروس سٹرکچر میں بھی اصلاحات لائی جائیں گی ،ہمیں وڑن 2025کے تحت پاکستان کو دنیا کی پہلی 25معیشتوں میں شامل کرنے کا عزم کرنا ہو گا،خواجہ سعد رفیق کے خلاف دھاندلی کے ثبوت نہیں ملے الیکشن ٹربیونل کے فیصلہ کو قانونی ماہرین کی متفقہ رائے سے پارٹی نے چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دی انسٹی ٹیوشن آف انجینئرز پاکستان کے زیر اہتمام انجینئرز ڈے کے موقع پر اےوارڈز تقریب سے خطاب اور بعدا زاں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبہ کی طرف پوری دنیا دیکھ رہی ہے، یہ منصوبہ پاکستان کے انجینئرز کو کامیابی کی طرف لے کر جائے گا۔46ارب ڈالرکی چینی سرمایہ کاری سے توانائی کے منصوبے کول پاور‘ ونڈ پاور سمیت دنیا کا سب سے بڑا سولر پارک قام کیا جائے گاجس سے ملک میں توانائی بحران کے خاتمے میں مد د ملے گی۔یہ منصوبے انجینئرز کے بغیر حقیقت کا روپ نہیں دھار سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دھرنوں کی سیاست کی وجہ سے چینی سرمایہ کاری مےں 8ماہ تاخیر ہوئی، تاخیر کو شبانہ روز محنت سے پورا کیا جائے گا۔منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے ہمارا ارادہ دیوار چین کی طرح مضبوط ہے،اگر کسی نے اقتصادی راہداری کے منصوبے کو سیاست کی نذر کرنے کی کوشش کی تو اس کی ےہ سوچ محدود ہے یہ منصوبہ کسی جماعت کا نہیں بلکہ ریاست پاکستان کا منصوبہ ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پلاننگ کمیشن کے اندر 8 میں سے 6ممبر زانجینئرز رکھے گئے ہیں جو پاکستان کے ٹیکنیکل مسائل کا ادراک کر سکےں۔ملک میں اگر انجینئرز کمربستہ ہو جائیں تو پاکستان ہی نہیں بلکہ پورے ایشیائ میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں تو اورنج لائن ٹرین منصوبہ ‘ میٹروبس منصوبہ ‘ توانائی کے منصوبوںجیسے دوسرے عوامی منصوبے لے کر آئیںبے جا تنقید سے عوام کو گمراہ نہ کرےں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان آئندہ 2018ئ کے انتخابات کا انتظار کرےں اور اپنی کارکردگی کی بنا پر عوام سے ووٹ حاصل کرےں۔ انہوں نے کہا کہ جب پاکستان چلنے لگتا ہے تو عمران خان اسے پنکچر کرنے آ جاتے ہیں،عمران خان خیبر پختونخواہ میں نیا پاکستان بنا نے کیلئے اپنی توانائیاں صرف کریں اور 2018ئ کے انتخابات میں عوام کے ووٹ سے تبدےلی لے کر آئےں۔وفاقی وزیر نے انجینئرز میں ایوارڈز بھی تقسیم کئے



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…