اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست مسترد کر تے ہوئے 22مئی کو ہر صورت پیش ہونے کاحکم دیدیا ہے جمعہ کو عدالت نے پرویز مشرف کی درخواست کو مسترد کرکے 22 مئی کو ہر صورت پیش ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔ خصوصی عدالت کے جج سہیل اکرام نے ججز نظر بندی کیس کی سماعت کی۔ وکیل صفائی ملک طاہر نے پرویز مشرف کی مستقل حاضری سے استثنی کی درخواست پر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے مو ¿کل بیماری اور سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر حاضر نہیں ہو سکتے، استثنیٰ منظور کی جائے۔پراسیکیوٹر نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر کو ایسا کوئی عارضہ لاحق نہیں جس کی وجہ سے استثنیٰ دیا جائے۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی۔عدالت نے پرویز مشرف کی ایک دن کےلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی اور سابق صدر کو22 مئی کو ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں