لاہور ( نیوزڈیسک) لاہور میں گریڈ 20کے افسر چیف انسپکٹر مائینز چوہدری محمد صدیق کو دفتر جاتے ہوئے شاہ جمال سے اغوا ءکرلیا گیا ، پولیس کی جانب سے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پرناکا بندی کردی گئی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ چیف انسپکٹر مائنزچوہدری محمد صدیق کو دفترجاتے ہوئے اغوا ءکیا گیا ، اغواءکار چوہدری محمد صدیق کو شاہ جمال کے علاقہ سے کالے رنگ کی کار میں سوار اغواءکر کے لے گئے ۔ اغوا ءکی اطلاع پرپولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی جبکہ پولیس کی جانب سے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پرناکا بندی کردی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحقیقات کے بعد پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چیف انسپکٹرمائنزچوہدری محمدصدیق کو اغوا ءنہیں کیا گیا اورانہیں ایف آئی اے نے حراست میں لیا ہے جبکہ ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انسپکٹر محمد صدیق کو ایف آئی اے نے حراست میں نہیں لیا، پولیس غلط بیانی سے کام لے رہی ہے اور ایف آئی اے صوبائی معاملات میں مداخلت نہیں کرتی۔