اسلام آباد(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا میں 30 مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے سیکیورٹی پلان تیار ، 76ہزار سے زائد پولیس اورقانون نافذ کرنے والے دیگراداروں کے اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔خیبر پختونخوا میں 30 مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے صوبے کے 10 ہزار 8 سو 55 پولنگ سٹیشنز میں سے 2 ہزار 837 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ 3 ہزار 940 کو حساس اور چار ہزار 78 کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔ پولنگ سٹیشنز کی حفاظت کیلئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگراہلکاروں سمیت 76ہزار سے زائد جوان تعینات کئے جائیں گے۔ بلدیاتی انتخابات کیلئے ضلع پشاور میں 19ہزار سے زائد امیدوار آمنے سامنے ہیں جبکہ تیرہ لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی کااستعمال کریں گے۔ پشاور میں پولنگ کے دن سیکیورٹی کیلئے سات ہزار سے زائد پولیس اہلکار فرائض انجام دیں گے۔