جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

انتخا بی دھاندلی سے چھٹکارا پانے کے لئے الیکشن ریفامز ہونی چاہئیں ، رحمان ملک

datetime 8  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ گزشتہ چار الیکشن میں دھاندلی سوالیہ نشان تھی‘ جرگے کی کوششوں سے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل ہوئی‘ ذوالفقار مرزا نے بدین تھانے میں جو کچھ کیا وہ قانون کے رکھوالے نہیں کیا کرتے‘ ذوالفقار مرزا جب ہوم منسٹر تھے اس وقت میرے پاس آئے اور کہا کہ لیاری میں ایکشن نہ کرنا‘ گزشتہ پانچ سال ذوالفقار مرزا کہاں رہے‘ قانون بنانے والوں کے ساتھ رہے یا قانون توڑنے والوں کے ساتھ یہ کوئی نہیں جانتا‘ ایان علی کے ساتھ اگر میرے بھائی کا تعلق ثابت ہو جائے تو استعفیٰ دے دوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جوڈیشل کمیشن میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ آنے کے بعد دھاندلی میں خاصی کمی ہو گی۔ گزشتہ چار الیکشن میں دھاندلی سوالیہ نشان تھی کبھی بیلٹ باکس چوری ہوئے اور کبھی ایکسٹرا بیلٹ پیپر چھپائے گئے۔ پیپلزپارٹی کا ہمیشہ سے یہی موقف رہا ہے کہ الیکشن ریفامز ہونے چاہئیں تاکہ دھاندلی سے ہمیشہ کے لئے چھٹکارا پایا جا سکے۔ جوڈیشل کمیشن نے یہ فیصلہ کرنا ہے کہ آیا دھاندلی ہوئی یا نہیں اگر دھاندلی ہوئی تو کیا منظم دھاندلی تھی اس وقت جوڈیشل کمیشن کی کارروائی اچھی جا رہی ہے اور امید ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے فیصلے سے تاریخ رقم ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار مرزا نے جو کچھ بدین میں کیا وہ قانون کے رکھوالے نہیں کرتے جب وہ ہوم منسٹر تھے تو میرا پاس آئے کہ آپ پورے ملک میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف آپریشن کریں لیکن لیاری میں ایکشن نہ لیں۔ ذوالفقار مرزا نے جو الزامات فریال تالپور اور آصف زرداری پر لگائے وہ کسی مہذب انسان کو زیب نہیں دیتے۔ اگر میرا منہ کھلا تو میں یہ بھی کہہ سکتا ہوں کہ ائیرپورٹ پر کس کو اپنی بیوی کے ہاتھوں تھپڑ پڑے تھے۔ آصف زرداری پر ایک سازش کے تحت الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ الزامات لندن سے چابی ملنے پر لگائے جاتے ہیں۔ ذوالفقار مرزا ڈیل کرنے کے ماہر ہیں گزشتہ پانچ سال وہ کہاں رہے قانون بنانے والوں کے ساتھ رہے یا قانون توڑنے والوں کے ساتھ یہ کوئی نہیں جانتا۔ اگر انہوں نے رحمان ملک کا نام لینا ہے تو پھر دونوں طرف سے تالیاں بجیں گیں۔ ایک سوال کے جواب میں رحمان ملک نے کہا کہ اگر میرے بھائی کا ایان علی سے تعلق ثابت ہو جائے تو میں استعفیٰ دے دوں گا۔ میرے کسی فیملی ممبر کا ایان علی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…