جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ترک صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب نے مظفرگڑھ میں ہسپتال کا افتتاح کر دیا

datetime 7  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات کو بہتر بنانا ہمارا مشن ہے اور ہم اس مقصد کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت ہماری مدد کی منتظر ہے، ہمیں دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے میدان عمل میں آنا ہے۔ رجب طیب اردوان ٹرسٹ ہسپتال دکھی انسانیت کی خدمت کا شاندار شاہکار ہے۔ اس مثالی ہسپتال کو آئندہ دو سالوں میں 500 بستروں تک لے جایا جائے گا اور یہ ایسا ہسپتال بنے گا جہاں کراچی اور لاہور کے مریض بھی علاج کیلئے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں مشیر صحت، سیکرٹری صحت، ان کی ٹیم، این جی او انڈس کے سربراہ ڈاکٹر باری اور میاں احسن کی کاوشوں پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم محنت، امانت، دیانت کے اصولوں کو اپنا کر پاکستان کو صحیح معنوں میں قائد? اور اقبال? کا پاکستان بنا کر دم لیںگے۔قبل ازیں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ویڈیو لنک کے ذرےعے اپنے خطاب میںکہاکہ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے-انہوںنے کہاکہ پوری پاکستانی قوم بہادری سے دہشت گردی اور دیگر مسائل کا مقابلہ کر رہی ہے جس پر میں انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں – پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت اور تمام سٹیک ہولڈرز دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہادری سے برسرپیکار ہیں اور بہت جلد پاکستان مسائل سے نکلے گا اور معاشی طو رپر مضبوط ملک بن کر ابھرے گا -انہوںنے عالمی حالات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ مسلم امہ کو بے پناہ مثال کا سامناہے اور ان مسائل کے حل کے لئے پوری امت کو مل کر کام کرناہے-



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…