جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ترک صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب نے مظفرگڑھ میں ہسپتال کا افتتاح کر دیا

datetime 7  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر گڑھ/ لاہور ( نیوزڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے جنوبی پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں ترک حکومت اور عوام کے تعاون سے بنائے گئے سٹیٹ آف دی آرٹ رجب طیب اردوان ٹرسٹ ہسپتال کاویڈیو لنک کے ذریعے افتتاح کیا۔ ترک صدر نے ریموٹ کنٹرول کا بٹن دبا کر ہسپتال کی تختی کی نقاب کشائی کی۔ انقرہ میں منعقدہ تقریب میں ترکی کے نائب وزیراعظم، وزرائ، اراکین پارلیمنٹ اور ٹیکا کے صدر جبکہ مظفرگڑھ میں منعقدہ تقریب میں وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف، مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق، پاکستان میں ترکی کے سفیر ایس بابر گرگن اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، ماہرین صحت، دانشوروں اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے ترکی کے صدر کی جانب سے رجب طیب اردوان ٹرسٹ ہسپتال کا ویڈیولنک کے ذریعے افتتاح کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک عظیم دن ہے جب ترک حکومت اور عوام کے تعاون سے سٹیٹ آف دی آرٹ رجب طیب اردوان ٹرسٹ ہسپتال کا افتتاح کیا جا رہا ہے۔ پاکستان اور ترکی کی دوستی کا ایک اور سنگ میل عبور ہوا ہے۔ پاکستان اور ترکی کے عوام یکجان ، دو قالب ہیں اور دونوں ممالک کے عوام کی دوستی بھائیوں سے بھی بڑھ کر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مظفرگڑھ میں جدید ترین طبی سہولیات سے آراستہ بہترین اور شاندار ہسپتال بنایا گیا ہے اور یہ ہسپتال ایک بھائی کی مشکل کی گھڑی میں دوسرے بھائی کی مدد کی شاندار مثال ہے۔پاکستان میں اس پائے کا کوئی ہسپتال موجود نہیں – انہوں نے انقرہ میں موجود ترک صدر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام 2010 کے سیلاب کے دوران آپ کے تعاون کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔ آپ 2010 میں اپنی بیٹی کے ہمراہ یہاں آئے اور پانیوں میں گھرے پاکستانی بھائیوں کے دکھ دردکو محسوس کرتے ہوئے ان کی بھرپور مدد کی، حتیٰ کہ آپ کی اہلیہ ترکی کی خاتون اول بھی پاکستانی بھائیوں کی مدد کیلئے فنڈ اکٹھا کرنے کی غرض سے انقرہ، استنبول، قونیہ اور ترکی کے دیگر شہروں میں گئیں اور عطیات جمع کئے جس سے جدید طبی سہولتوں سے مزین ےہ شا ہکار ہسپتال تعمیر ہواہے۔پاکستان کے عوام آپ کے خلوص ،محبت ، پیاراو ربھائے چارے کو ہمیشہ یاد رکھیں گے – انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین قائم دوستی کی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔ دونوں ملکوں میں تاریخی، تہذیبی، ثقافتی اور مضبوط معاشی تعلقات قائم ہیں۔ برصغیر کے مسلمانوں نے ترکی کی جنگ آزادی میں ترکوں کا بھرپور ساتھ دیا۔ امن ہو یا جنگ یا کوئی اور قدرتی آفت،ترکی کی حکومت اور عوام ہمیشہ اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جناب صدر! آپ نے نہ صرف مظفرگڑھ میں ہسپتال قائم کیا بلکہ اسے چلانے کیلئے ڈاکٹرز بھی بھجوائے۔ ہسپتال میں جدید اور بہترین طبی سہولیات میسر ہیں۔ مریضوں کیلئے ادویات اور تمام طبی سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔ پنجاب حکومت ہسپتال چلانے کیلئے فنڈز مہیا کرتی ہے جبکہ این جی او ”انڈس“ ہسپتال کے نظام کو چلاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہسپتال کی تعمیر میں ترک حکومت اور عوام کے تعاون پر آپ کے بے حد شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہ ترکی نے آپ کی قیادت میں مثالی ترقی کی ہے اور ترکی دنیا کی 16 ویں بڑی معیشت بن چکا ہے۔ آپ ترکی کے عظیم لیڈر ہیں جس پر ترک قوم بجا طور پر فخر کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح آپ نے ایک ہسپتال کا تحفہ دیا ہے اسی طرح علاقے کیلئے آپ کی اہلیہ کے نام سے منسوب امینہ طیب اردوان سکول بھی آپ کا شاندار تحفہ ہے۔ آپ سے درخواست گزار ہوں کہ آپ جلد پاکستان کا دورہ کریں اور اس سکول کا اپنے دست مبارک سے افتتاح کریں۔ پاکستان کے عوام آپ کیلئے چشم براہ ہیں۔وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے مظفرگڑھ میں رجب طیب اردوان ٹرسٹ ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج تاریخی دن ہے جب ترک حکومت اور عوام کی خون پسینے کی کمائی سے بنائے گئے شاندار ہسپتال کا افتتاح ہوا ہے۔ رجب طیب اردوان ٹرسٹ ہسپتال ترک حکومت اور عوام کا پاکستان، پنجاب، بالخصوص جنوبی پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کے عوام کیلئے ایسا انمول تحفہ ہے جو تمام ضروری جدید طبی سہولیات سے لیس ہے۔ نفع نقصان کے بغیر ہسپتال کا نظام چلایا جا رہا ہے اور دکھی انسانیت کی خدمت میں یہ ادارہ پیش پیش ہے اور آج ہسپتال میں آرتھوپیڈک کا شعبہ بھی شروع کیا گیاہے جس سے معذور افراد کو علاج معالجے کی جدید سہولتیں میسر آئیں گی – یقینا ےہ ہسپتال پاکستان کے تمام ہسپتالوں کے لئے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے۔

 



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…