جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جج کی ذوالفقار مرزا کےخلاف مقدمات کی سماعت سے معذوری کااظہار

datetime 7  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تاہم عدالت عالیہ نے ذوالفقار مرزا کی حفاظتی ضمانت میں 9 مئی تک توسیع کر دی تھی اب ذوالفقار مرزا انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت حیدرآباد میں پیش ہو کر ضمانت کی درخواست دائر کر سکتے تھے مگر انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فاضل جج عبدالغفور میمن نے ان سے متعلق تمام کیسوں کی سماعت سے معذوری کا اظہار کر دیا ہے۔ادھر جمعرات کو دوبارہ مرزا فارم ہا?س بدین کا پولیس کی بھاری جمعیت نے درجنوں پولیس موبائلوں اور بکتربند گاڑیوں کے ساتھ محاصرہ کر لیا ہے اور ایس ایس پی بدین خالد مصطفیٰ کورائی کا کہنا ہے کہ فارم ہا?س میں پولیس کو انسداد دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب افراد موجود ہیں جن کو ہر صورت میں گرفتار کیا جائے گا ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اس لئے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کو گرفتار نہیں کیا جائے گا انہیں میں خود اپنی گاڑی میں عدالت تک پہنچا سکتا ہوں لیکن جن افراد کے بارے میں میڈیا خود دکھا چکا ہے کہ وہ خودکار اسلحہ سے لیس ہیں اور مرزا فارم ہا?س میں پناہ لئے ہوئے ہیں ان کو ہرصورت گرفتار کیا جائے گا اگر انہیں میرے سامنے پیش نہیں کرنا تو ڈی آئی جی حیدرآباد ثنائ اللہ عباسی یا ایس ایس پی حیدرآباد عرفان بلوچ کے سامنے پیش کر دیں مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں۔یاد رہے کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی پیپلزپارٹی کی بدین سے رکن قومی اسمبلی اور ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی اہلیہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا بھی گذشتہ روز سے مرزا فارم ہا?س میں موجود ہیں جبکہ بتایا جاتا ہے کہ نجی گارڈز اور 400 سے زائد دیگر افراد بھی ان کے ساتھ ہیں، معلوم ہوا ہے کہ آج اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ایم این اے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو ٹیلیفون کیا اور ان سے تمام حالات و واقعات پر تفصیلی تبادلہ خیالات کیا، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تمام صورتحال کو قومی اسمبلی کے فورم پر پیش کیا جائے اور وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار احمد بھی صورتحال کا نوٹس لیں۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…