فیصل آباد ( نیوز ڈیسک ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کی تقریر کے دوران بجلی چلے جانے پر انہوں نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ اگر واپڈا کے خلاف بات کرو تو بجلی چلی جاتی ہے۔اس بیان پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پرویز خٹک نے 2 سال تک حکومت کی ہے لیکن ایک بھی بجلی کا منصوبہ نہیں لگایا۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ نے 2 سال دھرنوں میں ڈانس ہی کیا ہے کام کوئی نہیں کیا۔ وفاقی حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ وفاق کی جانب سے بجلی کے متعدد منصوبوں پر کام ہو رہا ہے اور سوات کے لوگوں کو پوری بجلی مل رہی ہے۔یاد رہے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ کی جانب سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف دھرنا دینے کی دھمکی دی تھی اور کہا تھا کہ اگر مسلم لیگ ن کی حکومت میں انہیں بجلی نہ ملی تو وہ ایک مرتبہ پھر حکوت کے خلاف دھرنا دے دیں گے