بدین (نیوزڈیسک)سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ آصف زرداری ذاتی فائدے کے لئے مفاہمت کرنا چاہتے ہیں، پڑھے لکھے خاندان سے ہوں قانون نہیں توڑوں گا،ان کے شواہد آصف زرداری کو پھانسی تک پہنچانے کے لیے کافی ہیں۔دوسری جانب ضلع بدین میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور انکے ساتھیوں کو گرفتار نہ کیے جانے پر تاجر برادری کی جانب سے جمعرات کو ہڑتال کی گئی،جس کے بعد ایک بار پھر بدین میں سیاسی فضا گرم ہوگئی ہے۔ذوالفقار مرزا نے اپنی رہائش گاہ مرزا فارم ہاﺅس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے کبھی دہشت گردوں کے ساتھ مفاہمت کی ہدایت نہیں کی۔ مفاہمت صرف عوام کے فائدے کے لیے ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بھی اسپیشل کمانڈوز کی ٹیم ہونی چاہیے۔ ذوالفقار مرزا نے کہا کہ ان کے شواہد آصف زرداری کو پھانسی تک پہنچانے کے لیے کافی ہیں۔ مجھ سے پوچھا جائے، تمام شواہد فراہم کرنے کے لیے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جیل کے اندر تمام قیدیوں کے ساتھ برابر کا سلوک ہونا چاہیے۔دوسری جانب ضلع بدین میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور انکے ساتھیوں کو گرفتار نہ کیے جانے پر تاجر برادری کی جانب سے جمعرات کو ہڑتال کی گئی۔ تاجر برادری کی یہ ہڑتال 3 مئی کو ہونے والے پرتشدد واقعے کے خلاف تھی جس میں ذوالفقار مرزا کے حامیوں نے تھانے کی جانب مارچ کرتے ہوئے دکانوں میں توڑ پھوڑ کی تھی۔بدین کے تھانے میں اس واقعے کا مقدمہ ذوالفقار مرزا اور انکے ساتھیوں کےخلاف درج کیا گیا تھا، تاہم اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی جس پر احتجاج کرتے ہوئے بدین کی تاجر برادری نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کو تین دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے جمعرات کو ہڑتال کی ہے۔