جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

راولاکوٹ حلقہ 3سے پی پی اور جے کے پی پی کی مزید وکٹیں گر گئیں

datetime 7  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)راولاکوٹ حلقہ تین سے پی پی اور جے کے پی پی کی مزید وکٹیں گر گئیں ،وحید فاضل ،عمران اعظم ،محمد نیاز خان اور محمد خالق بھی درجنوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل۔لوگ صدر ریاست کے مکر و فریب کو سمجھ چکے عوام نے تبدیلی کے کھوکھلے نعرے لگانے والوں کو مسترد کر دیا آئندہ انتحابات میں مخالفین کو راولاکوٹ میں کلین بولڈ کریں گے۔اعجاز یوسف ایڈوکیٹ۔تفصیلات کے مطابق راولاکوٹ حلقہ تین سے لوگوں کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے حالیہ دنوں میں کئی درجن افراد نے پاکستان پیپلز پارٹی ،جے کے پی پی ،مسلم کانفرنس اور تحریک انصاف سے مستعفی ہو کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی ہے گزشتہ روز حلقہ تین کی متحرک سیاسی شخصیات وحید فاضل آف چہتری ،عمران اعظم آف کھڑک ،محمد نیاز آف تراڑ اور محمد عبد الحالق آف دریک نے اپنی اپنی جماعتوں سے مستعفی ہو کر باقاعدہ طور پر مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔نئے شامل ہونے والوں کے اعزازمیں تقریب مسلم لیگ ن ضلع پونچھ کے مرکزی سیکرٹریٹ راولاکوٹ میں منعقد ہوئی مسلم لیگ پونچھ کے صد راعجاز یوسف اور یوتھ ونگ ضلع پونچھ کے صدر راشد حنیف نے نئے شامل ہونے والوں کو ہار پہنا کر جماعت میں خوش آمدید کہا۔نئے شامل ہونے والوں نے ضلعی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ انتخابات میں حلقہ تین سے جماعت کی کامیابی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگی رہنماءاعجاز یوسف ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ لوگوں کا مسلم لیگ پر اعتماد ہی ہماری اصل کامیابی ہے لوگوں کی مسلسل مسلم لیگ میں شمولیت اسبات کا ثبوت ہے

مزید پڑھئے:عہد ساز شخصیت نیلسن منڈیلا

کہ لوگ صد ر ریاست کے مکر و فریب سے آشنا ہو چکے اور انھوں نے ماضی میں آزاد کشمیر کے بڑے بڑے عہدوں پر رہ کر تبدیلی نہ لانے والوں اور اب وزارت عظمی نہ ملنے پر تبدیلی کے کھوکھلے نعرے لگانے والوں کو یکسر مسترد کر دیا



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…