اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ نادرا کے چیئرمین پر دباﺅ ڈالا جارہا ہے ، جوڈیشل کمیشن بننا تحریک انصاف کی ڈیڑھ سالوں کی کوششوں اور محنت کا نتیجہ ہے ۔ جوڈیشل کمیشن میں پیشی سے قبل سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ گزشتہ روز ڈپٹی چیف سیکرٹری پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب نے گواہی دی کہ محبوب انور نے الیکشن سے چوبیس گھنٹے قبل اردو بازار لاہور سے دو سو بندے منگوائے آج محبوب انور جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش ہونگے اور ان سے پوچھا جائے گا کہ آپ نے دو سو بندے کیوں منگوائے انہوں نے کہا کہ این اے 125کے الیکشن پر ہونے والے فیصلے کو متنازعہ بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں اب یہ واضح ہوچکا ہے کہ سعد رفیق ممبر قومی اسمبلی نہیں رہے اگر آراوز نے سعد رفیق کیلئے کام کیا ہے تو وہ سعد رفیق کے کہنے پر کیا ہوگا یا (ن) لیگ کے کہنے پر جو کھلی دھاندلی ہے انہوں نے کہا کہ نادرا کی پری اسکین رپورٹ پندرہ روز قبل جوڈیشل کمیشن کو بھجوائی جا چکی ہے کل عمران خان کے نادرا کے چیئرمین سے ملاقات پر نادرا کے چیئرمین نے ان کو بتایا ہے کہ ان میںکیا خوبیاں اور کیا خامیاں تھیں اب نادرا کے چیئرمین کو پریشرائز کرنے کوشش کی جارہی ہے ۔
نادرا کے چیئرمین پر دباﺅ ڈالا جارہا ہے،جہانگیر ترین
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے















































