اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ ریلویز نے اسلام آباد اور کراچی کے درمیان نئی ائیرکنڈیشنڈ ٹرین چلانے کا اعلان کیا ہے۔مسافروں کودورانِ سفر ناشتہ ، دو وقت کا کھانااورمنرل واٹربھی مہیا کیاجائیگااور انہیں ٹی وی اور وائی فائی جیسی سہولتیں بھی میسرہوں گی۔ اس حوالے سے لاہورمغل پورہ ریلوے کیرج ورکشاپ اِن دنوں تیاری کررہی ہے نئی گرین لائن ٹرین مارگلہ ریلوے اسٹیشن اسلام آباد سے روزانہ سہ پہرسوا3بجے اورکراچی سے رات ساڑھے9بجے روانہ ہواکریگی،مسافروں کو دورانِ سفر ناشتہ بھی ملے گااور کھانے میں چکن قورمہ ، بریانی ، شامی کباب،دال ،سبزی اور روٹی بھی۔نئی ائیر کنڈیشنڈ ٹرین 14 مسافر کوچز پر مشتمل ہوگی۔ہر کوچ میں 9 کیبن،اور ہر کیبن میں6مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہو گی۔ مسافر ٹی وی بھی دیکھ سکیں گے اور وائی فائی سے بھی استفادہ کر سکیں گے۔ نئی ٹرین میں طالب علموں اور صحافیوں سمیت کسی کو بھی کرائے میں رعایت نہیں ہو گی۔جدید سہولتوں سے اراستہ نئی ائیر کنڈیشنڈ ٹرین تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔ وزیر اعظم 15 مئی کو اس ٹرین کا افتتاح کریں گے۔