منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

باجوڑ متاثرین کیلئے فنڈز میں 50 کروڑ روپے ’خورد برد‘

datetime 6  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک )خیبر پختونخوا میں قومی احتساب بیورو نے 2008 باجوڑ ایجنسی میں فوجی اپریشن ’شیر دل‘کے متاثرین کیلئے مختص فنڈز میں 50 کروڑ روپے خورد برد ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔نیب (کے پی) میں انتہائی باوثوق ذرائع نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پرآن لائن ویب سائیٹ کوبتایاکہ کو بتایا متاثرین اور متعلقہ حلقوں کی جانب سے تحریری شکایات موصول ہونے کے بعد نیب (کے پی) کے ڈائریکٹر جنرل نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سال 2012۔2011 میں بارہ ہزار معاوضوں کی ادائیگیوں کے کیس نمٹائے گے اور ہر کیس میں ایک خاندان کیلئے 475000 روپے مختص تھے۔ تاہم، یہ رقم متعقلہ لوگوں تک نہیں پہنچی اور سینکڑوں جعلی تصدیق نامے منظور کیے گئے۔جب خرد برد ہونے والی مجموعی رقم کے بارے میں پوچھا گیا تو ذرائع نے متاثرین کو ادائیگیوں کے پروگرام کو فراڈ سے تعبیر کرتے ہوئے بتایا کہ حکام 50 کروڑ روپے کا اندازہ لگا رہے ہیں۔ذرائع نے اسے ایک بڑا سکینڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ فراڈ میں اعلی سطحی سرکاری افسران اور سیاست دان شامل ہیں۔ اس پروگرام میں قبائلی عمائدین، سرکاری حکام اور مقامی سیاست دانوں نے فنڈز کی ادائیگیوں میں جانب داری کا مظاہرہ کیا، جس کی وجہ سے کچھ اہل خاندان اب بھی معاوضوں کے منتظر ہیں۔خیال رہے کہ نیب (کے پی) مہمند ایجنسی کے آئی ڈی پیز کیلئے امدادی فنڈز میں چھ کروڑ روپے خرد برد ہونے کا انکشاف کر چکا ہے۔اس سلسلے میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (فاٹا) کے سابق ڈائریکٹر جنرل ارشاد خان اور دو افسران کو مقدمہ چلانے کے بعد جیل کی سزا ہو چکی ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…