لاہور( نیوزڈیسک) لاہور کے حلقہ این اے 125اور پی پی 155 میں دوبارہ انتخاب کی صورت میں پی ٹی آئی کے عام انتخابات میں نامزد امیدواروںکی جگہ نئے امیدواروں کے آنے کی بازگشت سنائی دینے لگی ،قومی اسمبلی کے حلقہ سے حامد خان ایڈووکیٹ کی جگہ لاہور کے صدر عبد العلیم خان میدان میں اترنے کے خواہشمند ہیں جبکہ پی پی 155سے پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کا نام لیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن ٹربیونل کے این اے 125اور پی پی 155کے حوالے سے فیصلہ آنے کے بعد پی ٹی آئی میں غیر رسمی مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔دوسری طرف انتخاب کی صورت میں دونوں حلقوں سے نئے امیدواروں کے آنے کی بازگشت بھی سنائی دے رہی ہے۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125سے حامد خان ایڈووکیٹ کی جگہ عبد العلیم خان انتخاب لڑنے کے خواہشمند ہیں جبکہ ذیلی نشست پی پی 155سے عام انتخاب میں مقابلہ کرنے والے حافظ فرحت عباس کی جگہ پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کا نام لیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں نشستوں پر امیدوار وں کے ناموں پر پارٹی کی سطح پر باضابطہ کوئی مشاورت نہیں ہوئی اور حتمی فیصلہ پارٹی چیئرمین نے مرکزی رہنما?ں سے مشاورت کے بعد ہی کرنا ہے۔واضح رہے کہ الیکشن ٹربیونل نے پیر کے روز اپنے فیصلے میں این اے 125سے خواجہ سعد رفیق اور پی پی 155سے میاں نصیر کی کامیابی کو کالعدم قرار