جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

نئے پاکستان کی بنیاد کون رکھے گا،دوسری وکٹ گرنی ہے یا نہیں،عمران خان بولے تو سب بول گئے

datetime 6  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایاز صادق تو میرے کلاس فیلو تھے سعد رفیق سے بھی اچھے تعلقات تھے میاں نوازشریف کرکٹ کھیلتے تھے لیکن یہ الگ بات ہے کہ وہ اپنے امپائروں کے ساتھ کھیلتے تھے انہوں نے کہاکہ جب تک ملک میں صاف شفاف انتخابات نہیں ہونگے جمہوریت نہیں آئے گی دھاندلی کرنیوالوں کاخیال تھا کہ ہم پکڑے نہیں جائینگے اوراسی لئے انہوں نے دو دن پہلے اردو بازار سے بیلٹ پیپرچھپوائے اور سب کام جلدی جلدی میں کئے ہم ریٹرننگ افسران پر کریمینل کیسزکروائیں گے ایک اور سوال کے جواب میں عمران خان نے کہاکہ سعد رفیق اور حامد خان ملکر ریٹرننگ افسران کو کٹہرے میں کھڑاکریں اوران سے پوچھیں کیا وہ اندھے تھے انہوں نے کہاکہ نادرا نے ٹریبونل کو کاپی بھیج دی ہے حکومت جو مرضی حکمت عملی اختیار کرے دھاندلی ایک سازش اورمنصوبے کے تحت کی گئی ہم نے ڈی چوک میں 126 دن گزارے اب سب کو پتہ چل جائیگا کہ حکومت کیوں چار حلقے نہیں کھول رہی تھی انہوں نے کہاکہ مجھے خوف تھا کہ ایک آدمی اپنے امپائروں کے بغیرکرکٹ نہیں کھیل سکتا کہیں وہ پھرامپائروں کو اپنے ساتھ نہ ملالے اب چند دنوں کی بات ہے عمران خان نے کہاکہ ہم نادراپر کیادبا? ڈال رہے ہیں میں کسی پردبا? نہیں ڈال رہا اگرڈال رہا ہوں تو انصاف کیلئے ہے میں نے کرکٹ میں نیوٹرل امپائر متعارف کرائے میں امپائروں کے ساتھ ملکرکرکٹ کھیلنے والانہیں ہوں۔اس سے قبل سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن سے کہا ہے ہمیں الیکشن ٹریبونل سے انصاف نہیں ملا ، ایک ایک ووٹر نے چھ چھ ووٹ ڈالے، یہ بے ضابطگی نہیں، دھاندلی ہے، آر اوز کے خلاف فوجداری مقدمات ہونے چاہئیں۔عمران خان نے کہا کہ آج ثابت ہوگیا کہ جوڈیشل کمیشن کا قیام ضروری تھا،نئے پاکستان کی بنیاد جوڈیشل کمیشن رکھے گا، عمران خان نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن کی کارروائی نئے پاکستان کی بنیادرکھے گی ، این اے ایک سوپچیس اور ایک سوبائیس میں ری الیکشن پرجائیں گے۔ جب تک مجرم کونہیں پکڑیں گے جرم ختم نہیں ہوگا، مجرمانہ عمل پرآراوز کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیاجائےگا، عمران خان نے کہا کہ ہمیں ٹربیونلز سے انصاف کی بہت زیادہ توقع نہیں تھی، ٹربیونلز میں اتنے حقائق سامنے نہیں آسکتے جتنے اب آئیں گے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ریٹرننگ افسران کو کھولے ہوئے تھیلے نظر نہیں آئے،ان کے سامنے تھیلے کاٹے گئے، جبکہ چیئرمین نادرا فرانزک رپورٹ کیلئے اب کس کا انتظار کررہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…