جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نئے پاکستان کی بنیاد کون رکھے گا،دوسری وکٹ گرنی ہے یا نہیں،عمران خان بولے تو سب بول گئے

datetime 6  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف، ایاز صادق یا سعد رفیق سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہم پاکستان کے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہفتے کے اندر پتہ چل جائیگا کہ دوسری وکٹ گرنی ہے یانہیں،سعدرفیق اورحامد خان ملکر ریٹرننگ افسران کو کٹہرے میں کھڑاکریں اوران سے پوچھیں کیا وہ اندھے تھے،ریٹرننگ افسران پرکریمینل کیسزکروائیں گے، دھاندلی سازش اور منصوبے کے تحت کی گئی ،میں امپائروں کیساتھ ملکر کرکٹ کھیلنے والانہیں ہوں،کسی پرکوئی دباو نہیں ڈالا، صرف انصاف کیلئے دبا? ڈال رہے ہیں،نئے پاکستان کی بنیاد جوڈیشل کمیشن رکھے گا، این اے ایک سوپچیس اور ایک سوبائیس میں ری الیکشن پرجائیں گے۔بدھ کونادرا ہیڈ کوارٹر میں چیئرمین نادرا عثما ن مبین سے ملاقات کی ،ملاقات میں این اے 122 کی رپورٹ پر بات چیت ہوئی ،ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاکہ نادرا چند دنوں میں رپورٹ پیش کردیگا ،پری سکیننگ رپورٹ کے مطابق 24پولنگ سٹیشنوں کے الیکٹورل رول غائب کردیئے گئے اس لئے غائب کئے گئے تاکہ انگوٹھوں کی تصدیق نہ ہوسکے جبکہ تیس پولنگ سٹیشنوں کے سیریل نمبر دوسرے پولنگ سٹیشنوں سے ملے 50پولنگ سٹیشنوں کے سیریل بکس ملی نہیں۔ انہوں نے کہاکہ نادرا نے پری سکیننگ رپورٹ تیار کرلی ہے اب وہ اس کے بعد سکین رپورٹ میں انگوٹھوں کی تصدیق کرینگے اور یہ رپورٹ جج کو پیش کی جائے جس کے بعد جج فیصلہ کریگا انہوں نے کہاکہ این اے 122 کے بیلٹ پیپر اس پولنگ سٹیشن کے نہیں ہیں دھاندلی سازش اور منصوبے کے تحت کی گئی ہفتے کے اندر پتہ چل جائیگا کہ دوسری وکٹ گرنی ہے یانہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میرے نوازشریف ،ایازصادق یاسعد رفیق سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے ہم پاکستان کے مستقبل کی جنگ لڑرہے ہیں



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…