پشاور(نیوزڈیسک)سابق وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ذوالفقارمرزا کااب پیپلزپارٹی سے کوئی تعلق نہےں رہا،اگر ان کی وفاداریاں پارٹی کے ساتھ ہوتی ہم سب ان کے ساتھ ہوتے،الطاف حسین نے وعدہ کیا ہے کہ آئندہ وہ فوج اورکسی قومی ادارے کے خلاف بیان نہیں دینگے۔ماڈل ایان علی کا ان کے خاندان سے کوئی تعلق نہیں اگر انکے بھائی کے ساتھ پیسوں کو معاملہ ثابت ہو گیا تو پشاور آکر سیاست سے مستعفی ہو جا?نگا۔سابق وفاقی وزیرداخلہ نے اپنے ایک روزہ دورہ پشاورمےں ناراض کارکنوں سے ملاقات کی اورکارکنوں کے تحفظات دور کئے۔سابق وفاقی وزیرمواصلات ارباب عالمگیر کی رہائشگاہ ارباب ہا?س مےں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کاکہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا کاپےپلزپارٹی سے کوئی تعلق نہیں،اگر ان کی وفاداریاں پارٹی کےساتھ ہوتی توہم ان کے ساتھ ہوتے۔ رحمان ملک کے مطابق الطاف حسین نے آئندہ فوج کے خلاف بیانات نہ دینے کا وعدہ کیا ہے فوج کے خلاف کسی کو بھی بیان نہیں دینا چایئے ہمیں فوج کو ہر حالت میں سپورٹ کرنا ہو گا۔رحمان ملک کاکہنا تھا کہ داعش کو ڈیل دینے کی بجائے کاروائی کرنی چاہیئے جبکہ ایان علی کا ان کے خاندان سے وابستگی کو یکسر مسترد کرتے ہو ئے اعلان کیا کہ اگر ان کے بھائی کے ساتھ پیسوں کا معاملہ ثابت ہو گیاتو سیاست چھوڑدینگے۔ میڈیاسے بات چیت کرتے ہو ئے رحمان ملک کا کہناتھا کہ القاعدہ کی طرح داعش کو ڈیل دینے کی بجائے کاروائی کرنی چاہیئے ،ماڈل ایان علی کے حوالے سے ان کا کہناتھا کہ ایان علی کا ان کے خاندان سے کوئی تعلق نہیں اگر انکے بھائی کے ساتھ پیسوں کو معاملہ ثابت ہو گیا تو پشاور آکر سیاست سے مستعفی ہو جا?نگا سندھ کے سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا اور الطاف حسین کے معاملہ پر رحمان ملک کا کہناتھا کہ ذوالفقار مرزا اب پارٹی کا حصہ نہیں جبکہ الطاف حسین نے فوج کےخلاف بیان نہ دینے کا وعدہ کیا ہے۔