جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

لاہور میں مختلف واقعات میں فائرنگ کر کے خاتون سمیت 3افراد کو قتل کر دیا گیا ،نوجوان کی تشدد زدہ لاش بھی برآمد

datetime 6  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)صوبائی دارالحکومت میں مختلف واقعات میں فائرنگ کر کے خاتون سمیت 3افراد کو قتل کر دیا گیا جبکہ ایک نوجوان کی تشدد زدہ لاش بھی برآمد ہوئی ہے ، پولیس نے تمام لاشیں پوسٹمارٹم کے لئے بھجوا کر تحقیقات شروع کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ جوہر ٹاﺅن میں پراپرٹی ڈیلر محمود خان گاڑی پر دفتر جانے کے لئے گھر سے نکلا کہ راستے میںدو نا معلوم موٹر سائیکل سواروںنے اندھا دھند فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے ۔ محمود خان کو شدید زخمی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کےلئے مردہ خانے منتقل کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ کاروباریا دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے اسی تناظر میں تمام پہلوﺅں پر تفتیش کی جائے گی۔ہنجر وال کے علاقہ میں دیور نے گھریلو جھگڑے پر اپنی بھابھی کو قتل کر دیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ساجد نے اپنی بھابھی کو فائرنگ کر کے قتل کیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…