منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

آسٹریلوی وزیر خارجہ کی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات , دہشتگردی کے خلاف جنگ پرتبادلہ خیال

datetime 6  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)آسٹریلیا نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قربانیوں کااعتراف کرتے ہوئے کہاہے کہ آسٹریلیا پاکستانی حکومت اور عوام کی موجودہ جدوجدجہد اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے بدھ کو یہاں آسٹریلین وزیر خارجہ جولی بشپ نے وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، مختلف امور میں باہمی تعاون کے فروغ ,اینٹی منی لانڈرنگ، دہشت گردوںکی مالی معاونت روکنے ، انسانی سمگلنگ کے تدارک، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر جولی بشپ نے کہاکہ آسٹریلیا پاکستانی حکومت اور عوام کی موجودہ جدوجہد اور انکی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے وزیر داخلہ نے کہاکہ آسٹریلیا ان چند دوست ممالک میں سے ہے جو عسکریت پسندوں کے خلاف پاکستانی حکومت، فوج اور عوام کی جدوجہداور زمینی حقائق کا صحیح طور پر ادراک رکھتے ہیں وزیر داخلہ نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کرنے، بشمول پاکستانی سیکیورٹی اداروں کی تربیت پر حکومت آسٹریلیا کے مشکور ہیں ملاقات میں دونوں رہنماﺅں کا سیکیورٹی اورانٹیلی جنس جاری تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم کا اظہار کیا ۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…