اسلام آباد (نیوزڈیسک) چیئرمین نادرا سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے این اے 122 کے حوالے سے اپنی رپورٹ مکمل کر لی جو چند روز میں پیش کر دی جائے گی۔ چوبیس حلقوں میں الیکٹورل رول ہی نہیں تھے۔ تیس پولنگ سٹیشنز پر ایک جیسے سیریل نمبر کے بیلٹ پیپر چھپوائے گئے۔ ایک ہفتے میں پتہ چل جائے گا کہ دوسری وکٹ گرنی ہے یا نہیں۔ چند دنوں بعد رپورٹ ٹربیونل کے پاس چلی جائے گی۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اب سب کو پتا چل گیا ہے کہ حکومت چار حلقے کیوں نہیں کھول رہی تھی۔ اگر چار حلقے کھول دیتے تو ہم 126 دن ڈی چوک میں نہ گزارتے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نیوٹرل ایمپائروں کیساتھ کھیلنے والا آدمی ہے۔ نادرا پر پریشرنہیں ڈال رہا بلکہ انصاف مانگ رہا ہوں۔انہوں نے کہاکہ این اے 122کی وکٹ بھی گرنے والی ہے ۔انہوں نے کہاکہ نادراکی رپورٹ کے دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوجائے گا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں