جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

شاہ عبداللہ نے نوازشریف کی رہائی بارے بات کی تھی میں انکار نہ کرسکا،مشرف

datetime 6  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) سابق فوجی صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ میں نے ٹیک اوور نہیں ‘ نواز شریف نے ہینڈ اوور کیا تھا ‘آرمی چیف تبدیل کرنے کے لئے ٹھوس وجوہات ضرور ہونی چاہئیں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہاکہ 1999 میں ایسی صورتحال پیدا ہوگئی تھی کہ مجھے اقتدار میں آنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو آرمی چیف منتخب کرنے کا اختیار ہوتا ہے تاہم آرمی چیف تبدیل کرنے کے لئے ٹھوس وجوہات ضرور ہونی چاہئیں 1999 میں آرمی مجھے ہٹانے کے حق میں نہیں تھی، میں جہانگیر کرامت نہیں تھا کہ ہٹا دیا جاتا نواز لیگ کے سابق دور حکومت میں میں نے ٹیک اوور نہیں کیا بلکہ نواز شریف نے اپنے فیصلوں سے خود اقتدار ہینڈ اوور کیا تھا۔پرویز مشرف نے کہاکہ نواز شریف کے مقابلے میں بے نظیر بھٹو بہتر اور کرشماتی شخصیت کی مالک تھیں، موجودہ وزیراعظم میں ایسی کوئی بات نہیں۔سابق صدر نے کہا کہ نواز شریف تین بار وزیراعظم بنے، انہوں نے اپنے لیے بہت کچھ اچھا کیا بجا طور پر یہ ایک کامیاب اسٹوری ہے تاہم یہ ان کا اپنا کمال نہیں۔آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ نے کہاکہ سعودی شاہ عبداللہ نے نوازشریف کی رہائی کے بارے میں بات کی تھی ‘وہ میرے اور پاکستان کے بہترین دوست بھی تھے ان کی درخواست پر انکار نہ کرسکا۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف امریکا کا ساتھ دینے پر پاکستان کو فائدہ پہنچا، اگر 2001 میں امریکا کاساتھ نہ دیتے تو ہندوستان دے دیتا جس کے نتیجے میں ہماری خودمختاری پامال ہوتی۔پرویز مشرف نے کہاکہ دہشتگری کیخلاف امریکا کا ساتھ دینے کی وجہ سے پاکستان دنیا میں اہمیت اختیار کرگیا، اور ہماری ایک اسٹینڈنگ بنی تاہم یمن جنگ میں کودنا قومی مفاد میں نہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…