اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ہائی کورٹ نے شفقت حسین کی پھانسی پر ایک روز کے لئے عمل درآمد روکنے کا عبوری حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس اطہر من اللہ نے شفقت حسین کی جانب سے اپنی عمر کی تصدیق کے لیے جوڈیشل انکوائری کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ انہیں اپنی عمر کے تعین کے لیے ایف آئی اے کی تحقیقات پر اطمینان نہیں، اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ ان کی عمر کے تصدیق کے لئے جوڈیشل تحقیقات کرائی جائے۔ اس کے علاوہ ان پر تشدد کی تحقیقات کا بھی حکم دیاجائے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شفقت حسین کی سزائے موت پر ایک دن کے لئے عمل درآمد روکنے کا عبوری حکم جاری کردیا۔