اسلام ا باد ( نیوز ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سینئر پارٹی رہنماؤں کا اجلاس آج طلب کر لیا۔ جوڈیشل کمیشن اور حلقہ این اے 122 سے متعلق معاملات پر مشاورت کی جائے گی۔ اجلاس عمران خان کی رہائشگاہ پر ہو گا۔ اجلاس میں جوڈیشل کمیشن اور حلقہ این اے 122 سے متعلق معاملات پر مشاورت کی جائے گی۔ اجلاس میں رواں سال انتخابات سے متعلق تیاریوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔