لاہور ( نیوز ڈیسک) ایک ہزار میگاواٹ کا قائد اعظم سولر پارک منصوبہ ڈھائی سال میں مکمل ہو گا۔ پارک کا ایک سو میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والا پہلا یونٹ مکمل کر لیا گیا ہے اور اسے آج قومی گرڈ سے منسلک کیا جائے گا۔ منصوبے کے دوسرے مرحلے کی رواں سال تکمیل سے تین سو میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہو جائے گی۔ منصوبے کا 600 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کا تیسرا مرحلہ 2016 میں مکمل ہو گا۔ چینی کمپنی ٹی بی ای اے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل سے 15 روپے فی یونٹ بجلی پیدا ہو گی۔ منصوبے کے لئے 75 فیصد فنڈز بنک ا ف پنجاب فراہم کریگا جبکہ 25 فیصد اخراجات پنجاب حکومت ادا کرے گی۔