کراچی(نیوزڈیسک) سندھ حکومت نے وفاق اور پنجاب حکومت کو خط لکھا ہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرآصف علی زرداری نے آج ( منگل ) راولپنڈی کی احتساب عدالت میں پیش ہو نا ہے۔آصف علی زرادری کو سیکورٹی خدشات ہیں اس لئے ان کی عدالت میں پیشی کے دوران سیکوٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔یہ خط محکمہ داخلہ نے و فاقی وزارت داخلہ اور پنجاب حکومت کو ارسال کیا ہے