اسلام آباد (نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن ٹریبونل کا فیصلہ موصول ہوتے ہی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125کا ڈی نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ حلقے میں ساٹھ روز میں ضمنی الیکشن کرایا جائےگا۔الیکشن کمیشن ترجمان کے مطابق ٹریبونل کے فیصلے کی روشنی میں این اے 125کے انتخابات کالعدم قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔ تاحال الیکشن کمیشن کو ٹریبونل کا فیصلہ موصول نہیں ہوا۔ ٹریبونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جا سکتا ہے۔ عوامی نمائندگی کے آرٹیکل 224کے تحت ساٹھ روز میں ضمنی انتخابات کرانے کا پابند ہے۔