کراچی(نیوزڈیسک)سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی چار مقدمات میں ایک ایک لاکھ روپے کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری چھ مئی تک منظور کرلی۔ سندھ ہائیکورٹ میں سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر زوالفقار مرزا کے وکیل اشرف سموں کے توسط سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ ان کے خلاف بدین میں چار مقدمات درج کیئے گئے جو کہ بے بنیاد اور غلط ہیں لیکن وہ اپنے اوپر دائر کیئے گئے مقدمات کا سامنا کرنے کو تیار ہیں جبکہ پولیس نے ان کے گھر کو گھیر رکھا ہے اور خدشہ ہے کہ پولیس مقابلے میں قتل نہ کردیا جائے لہذا نہ صرف ان کو تحفظ فراہم کیا جائے بلکہ ان کی درخواست ضمانت بھی منظور کی جائے درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کرتے ہوئے زوالفقار مرزا کی چاروں مقدمات میں ایک ایک لاکھ روپے کی عبوری ضمانت چھ مئی تک منظور کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ اس دوران متعلقہ عدالت میں پیش ہوں