لاہور،پشاور(نیوزڈیسک) حساس اداروں نے گلبہار کے علاقے میں کارروائی کر کے بم دھماکوں میں مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔اطلاعات کے مطابق حساس اداروں نے پشاور کے علاقے گلبہار میں مطلوب دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مار کر صدیق شاہ عرف محمد صدیق کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ملزم کو تفتیش کےلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا پولیس حکام نے بتایا کہ صدیق شاہ کا تعلق خیبر ایجنسی کے علاقے باڑہ سے ہے ۔ حکومت نے اس کے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی ۔صدیق شاہ پولیس اور سیکیورٹی اداروں پر بم حملوں میں ملوث تھا۔ جبکہ لاہور میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2اہم کمانڈرز کو گرفتار کر لیا ، ملزمان سے مذہبی منافرت سے مبنی لٹریچر ، کمپیوٹرز ، موبائل فونز اور سمیں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حساس اداروں نے لاہور کے علاقہ جوہر ٹاون میں کھوکھر ٹاون کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 2مشتبہ افراد امتیاز ظفر اور محمود الحسن کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان کے قبضے سے مذہبی منافرت سے مبنی لٹریچر ، کمپیوٹرز ، موبائل فونز اور سمیں برآمد کر لیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق گرفتار دونوں ملزمان کالعدم تنظیم حزب التحریر کے اہم کمانڈر ہیں جنہیں سی ٹی ڈی پولیس کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی کا?نٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ نے جوہر ٹاون میں کارروائی کرتے ہوئے مسجد کے باہر تحریب کاری کی منصوبہ بندی کرنے والے کالعدم تنظیم کے اہم رکن کو گرفتار کیا تھا جس کا تعلق بھی کالعدم تنظیم حزب التحریر سے تھا۔