اسلام آباد (نیوزڈیسک)بینظیرانکم سپورٹ پروگرام نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ 2015، 2016 میں پسماندہ اورغریب لوگوں کیلیے کسی بھی قسم کی کوئی نئی اسکیم نہ لانے کافیصلہ کرلیا۔تاہم پہلے سے جاری اسکیموں کیلیے 100 ارب روپے مانگ لیے۔ذرائع سے معلوم ہواہے کہ بی ا ئی ایس پی نے وزارت خزانہ کوبی ا ئی ایس پی کے زیراہتمام جاری پروگراموں کوموثر اندازمیں چلانے کیلیے تجاویز ارسال کی ہیں،بجٹ کی منظوری کے بعدملک بھر میں جاری عوام کی فلاح وبہبودکے پروگرام کو آرگنائزکیاجائے گا۔بی ا ئی ایس پی کے تحت وسیلہ تعلیم، (تعلیم سب کیلیے)وسیلہ صحت کے تحت ہیلتھ انشورنس،وسیلہ حق،وسیلہ روزگارکے تحت ٹیکنیکل ایجو کیشن،بینظیراسمارٹ کارڈ،بینظیر ڈیبٹ کارڈ،موبائل فون بینکنگ،منی ا رڈرکی سہولت فراہم کی جاتی ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں