پشاور(نیوزڈیسک)ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے فوج کے خلاف بیان پر خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرار داد لانے کافیصلہ کیاگیاہے،پیر کواسمبلی سیشن میں متفقہ قرادادلائی جائیگی۔مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سرداراورنگزیب نلوٹھا کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین کی جانب سے فوج کے خلاف بیان کے پر پیر کے روز صوبائی اسمبلی میں لائیںگے،سردار اورنگریب نلوٹھا کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں سے مشاورت کی جائے گی ،ان کا کہنا تھا کہ فوج کے خلاف اس قسم کے نازیبا بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں اور پارلیمانی لیڈروں کے ساتھ مشاورت کے بعد متفقہ قرار داد لائیں گے۔انکاکہنا تھا کہ الطاف حسین فوری طورپر اپنا بیان واپس لے، پاک فوج ایک قومی ادارہ ہے جس پر پوری قوم کوفخر اورمکمل اعتماد ہیں۔