بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی -آرمی چیف جنرل راحیل شریف

datetime 2  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (نیوزڈیسک)وادی تیراہ میں شہید ہونے والے کیپٹن قاسم فوجی اعزازات کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ پاک سرزمین سے ہر صورت دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے -آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی ۔ تفصیلات کے مطابق وادی تیراہ میں ملک دشمنوں کے خلاف برسرپیکار پاک فوج کے کیپٹن قاسم جھڑپ کے دوران زخمی ہوئے جس کے بعد انہیں فوری طور پر بذریعہ ہیلی کاپٹر سی ایم ایچ منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔شہید کیپٹن کی نماز جنازہ ریس کورس گراو¿نڈ راولپنڈی میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکا اللہ، اہل خانہ اور دیگر اعلیٰ فوجی افسران نے شرکت کی جس کے بعد مقامی فوجی قبرستان میں شہید کوفوجی اعزازات کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا آرمی چیف نے شہید کیپٹن قاسم کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر آرمی چیف کی جانب سے شہید کی خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کیپٹن قاسم شہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی اور پاک فوج کے جوانوں اور آفیسرز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ شہید کیپٹن قاسم کے والد نے اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے نے اپنے ملک کی حفاظت کےلئے جان دیکر ان کا سر فخر سے بلند کر دیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…